20

ہندوستان احتیاطی نگہداشت پر زور دے رہا ہے: بگھیل

نئی دہلی، مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے طبی شعبہ میں اعلیٰ مہارت کی ترقی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہندوستان میں صحت کی خدمات ترقی یافتہ ممالک کے برابر بن سکتی ہیں۔
پیر کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز – ایمس کے 68ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بگھیل نے کہا کہ ہندوستان اپنے اعلیٰ تربیت یافتہ انسانی وسائل کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے برابر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں میں ہندوستانیوں کی شرح ترقی یافتہ ممالک میں بھی زیادہ ہے، جب کہ یہ ملک پہلے ہی اپنی ویکسین بنانے کی صلاحیتوں، فارما انڈسٹریز اور میڈٹیک سیکٹر میں اپنی اختراعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان احتیاطی نگہداشت پر زور دیتے ہوئے مجموعی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دے رہا ہے۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے ہیلتھ ممبر ڈاکٹر وی کے پال بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر نے ایمس میں “ایمس: ہیلتھ کیئر سیکیورٹی میں ہندوستان کا رہنما” کے موضوع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کیا اور طلباء کو ان کی کامیابیوں اور شراکت کے لیے انعام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں