25

ڈبل انجن کی حکومت پورا کررہی ہے پنڈٹ دین دیال کا خواب

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کے سپنوں کو پورا کررہی ہے۔
یوگی نے یہاں بھارتیہ سنگھ کے بانی رکن پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کی 107ویں برسی پر چار باغ واقع ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلی نے پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کے اقدار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کے فلاح وبہبود ان کا سپنا تھا۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت پنڈٹ جی کے انہیں سپنوں کو پورا کررہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ انتودئیے کے سرخیل، مکمل انسانیت کا وژن کو ہندوستان کی سیاست کے ایجنڈے کا حصہ بنانے والے اور سیاست میں شفافیت و ایماندار کی مضبوط حامی کی آج جینتی ہے۔ یوگی نے کہا’ ہم سب جانتے ہیں کہ پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کی پیدائش ضلع متھرا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ہوا۔ ہندوستان اور ہندوستانیت کے تئیں ان کا نظریہ بہت واضح تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی نظریہ عالمی بہبود کا راستہ پیش کرسکتا ہے۔ سماج کے آخری پائیدان پر بیٹھے شخص کے بارے میں ان کے خیالات بہت ہی واضح تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ معاشی ترقی اور نشونما کا پیمانہ اعلیٰ عہدے پر بیٹھے شخص سے نہیں بلکہ سب سے نچلے پائیدان پر بیٹھے شخص سے ناپا جانا چاہیے۔ انتودیا کا ان کا تصور آزاد ہندوستان میں غریبوں کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئ کی قیادت میں 1998 سے 2004 تک کام کرنے والی حکومت پنڈٹ دین دیال اپادھیائے کے نظریات مانتے ہوئے غریب بہبود کی متعدد اسکیمات شروع کی۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں چلنےوالی سبھی اسکیمات کے پیچھے ترغیب پنڈٹ جی کے انتودئے کا عزم ہی ہے۔ گذشتہ ساڑھے 9سال میں ملک کے جس چوطرفہ ترقی کو ہم سب دیکھ رہے ہیں یہ کرشمہ پنڈٹ جی کی ہی ترغیب ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں