24

آسٹریلیا میں نئے ہائیڈروجن ہب کے لیے فنڈنگ کا اعلان

کینبرا آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھنی البنیزنے جنوبی آسٹریلیا میں ایک نیا ہائیڈروجن ہب بنانے کے لیے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر البنیز اور ایس اے کے پریمیئر پیٹر مالیناسکس نے پیر کو ایڈیلیڈ کے شمال میں 200 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر وہائیلا کے صنعتی قصبے کے قریب پورٹ بونیتھون ہائیڈروجن ہب کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر 10کروڑ آسٹریلیائی ڈالر(6.42کروڑ امریکی ڈالر) کا مشترکہ وعدہ کیا۔ اس ہب سے 2030 تک سالانہ 1.8 ملین ٹن ہائیڈروجن پیدا کرنے اور 13 ارب آسڑیلیائی ڈالر (8.3 ارب امریکی ڈالر) تک کے منصوبوں کی میزبانی کی توقع ہے۔
مسٹر البنی نے مسٹر مالیناسکس کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا”ہم پورٹ بونیتھون ہائیڈروجن ہب کو تیار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو علاقائی ملازمتوں کو حمایت کرے گا اور ہمیں قابل تجدید توانائی کی سپر پاور بننے کے قریب لے جائے گا۔“ انہوں نے کہا کہ ”صاف توانائی اور ڈیکاربونائزڈ معیشتوں کی طرف عالمی تبدیلی آسٹریلیا کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی موقع ہے۔ہم اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں اور آسٹریلیا کے ارد گرد علاقائی ہائیڈروجن حب میں نصف بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔“
انہوں نے کہا کہ پیر کو اعلان کردہ فنڈز کا 70 فیصد وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں نجی شعبے کی اضافی فنڈنگ بھی کی جائے گی۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے 2022 ورلڈ انرجی آؤٹ لک کے مطابق، آسٹریلیا کے 2030 تک کم اخراج والے ہائیڈروجن کا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور 2050 تک سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کی توقع ہے۔
وفاقی حکومت کا تخمینہ ہے کہ اس صنعت کی مالیت 2050 تک سالانہ 50ارب آسٹریلیائی ڈالر (32.1 ارب امریکی ڈالر) ہوسکتا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم ایک نئی صنعت تیار کرنے کے اس موقع کو زیادہ کرنے کے لئیصنعت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جس میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے جنوبی آسٹریلیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں