28

ابھیشیک بنرجی کی فلم ’اسٹولن‘زیورخ فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

ممبئی، اداکار ابھیشیک بنرجی کی فلم ’اسٹولن‘ زیورخ فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔
فلم ’اسٹولن‘ میں ابھیشیک بنرجی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم کو زیورخ فلم فیسٹیول میں فیچر فلم مقابلہ کٹیگری کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔زیورخ فلم فیسٹیول کا 19واں ایڈیشن 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2023 تک منعقد کیاجائے گا،جس میں کرن تیج پال کی ہدایت کاری میں بننے والی’اسٹولن‘ 29 ستمبر کو فیسٹیول میں دکھائی جانے والی ہے۔
فلم اسٹولن ایک پانچ مہینے کے بچے کی کہانی ہے جسے اس کی ماں سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ اور یہ واقعہ بھائیوں گوتم اور رمن کی توجہ مبذول کرتا ہے، جسسے انہیں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کے رشتوں اور یقین کا جائزہ لیتا ہے۔ فلم میں شبھم اور میا ں میلٹزر بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
پروڈیوسر گورو ڈھینگرا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خاص لمحہ ہے۔ جس طرح سے ہماری فلم’اسٹولن‘بین الاقوامی سطح پر دل چرانے میں کامیاب رہی ہے، ہم اس پیارکے لئے اورہماری فلم کو زیورخ فلم فیسٹیول میں لانے کے لیے شکر گزار اور پرجوش ہیں۔ ایک پروڈیوسر کے طور پر، میں اپنی فلم کے ذریعے ہندوستان کو دنیا کے نقشے پر لانے کا موقع ملنے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں