39

جوان نے ورلڈ وائڈ 600 کروڑ روپے کی کمائی کی

ممبئی، بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 600 کروڑ روپے کما ئی کر لی ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ جوان نے کئی فلموں کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔ ہندوستان میں جوان کا کل کاروبار 345 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔جوان نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملک بھی کافی دھوم مچا رہی ہے۔جوان نے ورلڈ وائڈ600 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
فلم جوان کو گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی، پریامنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں