29

چندرابابو کی درخواست پر بدھ کو سپریم کورٹ کی سماعت

حیدرآباد اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی جانب سے داخل کردہ خصوصی مرافعہ کی سماعت سپریم کورٹ میں بدھ کو کی جائے گی۔چندرابابو کی طرف سے ان کے وکلا نے موشن میموداخل کیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس چندراچورنے بدھ کو کرنے سے اتفاق کیا۔اس معاملہ کی سماعت کس بنچ پر ہوگی اس کافیصلہ منگل کی شام تک ہوجائے گا۔چندرابابوکے وکلا نے دلیل دی ہے کہ انسداد رشوت خوری قانون کی دفعہ 17کے تحت گورنر سے اجازت لئے بغیر اسکل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ درج کیاگیا ہے۔انہوں نے اس معاملہ کوکالعدم قراردینے کی خواہش کی ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں