ہانگزو، ہندوستان کی 17 سالہ نیہا ٹھاکر نے منگل کو منعقدہ ڈنگی پال سیلنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستان کی 17 سالہ سیلر نیہا ٹھاکر نے لڑکیوں کی ڈنگی آئی ایل سی اے4 ایونٹ میں 11 ریسوں میں کل 27 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ کشتی رانی میں ہندوستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
تھائی لینڈ کی نوپاسورن خنبونجان نے 16 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ سنگاپور کی کیرا میری کارلائل نے 28 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔