19

بی جے پی کو امیدوار نہیں مل رہے، ‘ڈبل انجن’ حکومت ‘ڈبل ہار’ کی طرف بڑھ رہی ہے: کمل ناتھ

بھوپال، مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے جاری کردہ امیدواروں کی دوسری فہرست پر حملہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ بی جے پی کو لڑنے کے لیے امیدوار نہیں مل رہے ہیں اور ‘ڈبل انجن’ کی یہ حکومت ’ڈبل ہار‘ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مسٹر کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، ‘لسٹ میں صرف ایک چیز فٹ بیٹھتی ہے – نام بڑا اور درشن چھوٹے۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں اپنے اراکین پارلیمان کو اسمبلی ٹکٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ بی جے پی نہ تو 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جیت رہی ہے اور نہ ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں۔ اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ اس نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ بطور پارٹی وہ اتنی بدنام ہو چکی ہے کہ وہ الیکشن نہیں جیت رہی، تو پھرکیوں نہ نام نہاد بڑے ناموں پر ہی داؤ لگاکر دیکھا جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کہنے والی بی جے پی کو مقابلہ کرنے کے لیے امیدوار نہیں مل رہے ہیں تو پھرووٹ دینے والے کہاں سے ملیں گے۔ اب کی بار بی جے پی اپنے سب سے بڑے گڑھ میں، سب سے بڑی شکست دیکھے گی۔

مسٹر کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بی جے پی سے دوگنی سیٹیں جیتنے والی ہے۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت ڈبل شکست کی طرف بڑھ رہی ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں