35

نائب صدر بدھ کو راجستھان کے دورے پر

نئی دہلی، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کل راجستھان کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے اورجھنجھنو، باڑمیر، بیکانیر اور جودھپور میں منعقد مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
نائب صدر سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں کہا کہ مسٹر دھنکھڑ نئی دہلی سے راجستھان پہنچیں گے جہاں پہلے وہ بی آئی ٹی ایس پیلانی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے اور وہاں موجود اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد نائب صدر بیکانیر کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں آئی سی اے آر کے مونگ پھلی کے تحقیقی ادارے کا افتتاح کریں گے اور زرعی سائنسدانوں سے بات چیت کریں گے۔
اس کے بعد، مسٹر دھنکھڑ باڑمیر کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ گڈاملانی میں آئی سی اے آر کے شری انا (باجرا) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور زرعی سائنسدانوں اور لوگوں سے بات چیت کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے کھیترام جی کی پول میں واقع برہما جی مندر میں درشن اور پوجا کا پروگرام بھی رکھا ہے۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ جودھ پور پہنچیں گے اور وہاں نیشنل لاء یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں