45

نائب صدر مذہبی یاترا کے دوران سرسرا اور سلیم آباد جائیں گے

اجمیر، نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ اپنی مذہبی یاترا میں کل 14 ستمبر کو اجمیر ڈیویژن کے سرسرا اور سلیم آباد کا دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کی یاترا کے پیش نظر سب ڈویژن انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر دھنکھڑاپنی اہلیہ سدیش دھنکھڑ کے ساتھ دوپہر 3 بجے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روپن گڑھ آئیں گے اور وہاں سے وہ لوک دیوتا ویر تیجا جی مہاراج کے نروان مقام سرسرا پہنچیں گے اور تیجا جی کے درشن کریں گے۔

مسٹر دھنکھڑ اس کے بعد آل انڈیا شری نمبارک پیٹھ سلیم آباد پہنچیں گے اور وہاں مندر میں پوجا کریں گے اور شری شری جی مہاراج سے ملاقات کریں گے۔

مسٹر دھنکھڑ جاٹ برادری کے نمائندوں کے علاوہ کشن گڑھ ماربل ایسوسی ایشن کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر انتظامی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گھاسلوں کی ڈھانی اور اجمیر ضلع میں ایک عارضی ہیلی پیڈ تیار کیا گیا ہے اور سب ڈویژنل افسران کے ساتھ پولیس انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ نائب صدرجمہوریہ کے دورہ کو دیکھتے ہوئے مندر انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل سے دن بھر عقیدت مندوں کے مندر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں