نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ملک کے لیے تیسرا طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی گھڑسوار ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھاکہ ’’ہردے چھیڈا، انوش اگروال، سدیپتی ہجیلا اور دیویاکریت سنگھ نے ایک ٹیم کے طور پر بے مثال مہارت کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہمارے ملک کو عزت بخشی۔ میں اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ ہندوستانی گھڑسوار ٹیم نے آج ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 209.205 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
