نئی دہلی، سائرس پونا والا گروپ کے ذریعہ چلائی جانے والی نان-بینکنگ فائننس کمپنی پونا والا فنکارپ لمیٹڈ کوانڈس انڈ بینک کے تعاون سے کو-برانڈڈ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے منظوری مل گئی ہے۔
کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ اس کریڈٹ کارڈ کو تین ماہ کے اندر شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ شراکت پونا والا فنکارپ کو لچکدار اور ورسٹائل ریٹیل کریڈٹ کے نئے دور کا حصہ بننے کے قابل بنائے گی۔
پوناوالا فن کارپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ابھے بھوتڑا نے کہا، “ہمیں یقین ہے کہ انڈس انڈ بینک کے ساتھ یہ شراکت داری تکنیک کو پسند کرنے والے اور مالی طور پر باشعور ہندوستانی صارفین کو نئے زمانے کے ہمارے فائنانشیل پروڈکٹ سے جوڑے گی اور اس طرح یہ گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پونا والا فنکارپ میں، ہم اپنے صارفین کو مکمل شفافیت کے ساتھ اور بغیر کسی ہیڈن چارج کے خدمات فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے اور مصنوعات کی پیشکش منفرد اور کلاس میں بہترین ہے۔ لہذا، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے موجودہ اور ممکنہ صارفین غیر معمولی اور ہموار خدمات کا تجربہ کریں گے۔
