بھوپال، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا کے ممبر راہل گاندھی 30 تاریخ کو مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے مدھیہ پردیش کانگریس کے نائب صدر (تنظیم) راجیو سنگھ نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کا اسمبلی انتخابات سے قبل مدھیہ پردیش کا یہ پہلا بڑا دورہ پروگرام ہے مسٹرسنگھ نے کہا کہ مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو مدھیہ پردیش میں تاریخی اور بے مثال عوامی پذیرائی ملی ہے۔ ان کا شاجاپور کا دورہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
