بھرت پور، راجستھان میں آج صبح بھرت پور ضلع کے لکھن پور تھانہ علاقے میں ایک ٹریلر کے ایک کھڑی بس سے ٹکرانے سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور 15 سے زیادہ زخمی ہو گئے پولیس کنٹرول روم کے مطابق جے پور-آگرہ قومی شاہراہ 21 پر ہنتارا کے قریب صبح 4.30 بجے ٹریلر ایک کھڑی مسافر بس سے ٹکرا گیا حادثے میں 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی پولیس نے بتایا کہ یہ مسافر بس گجرات کے بھاو نگر سے اتر پردیش کے متھرا جا رہی تھی۔ حادثے میں زخمیوں کو بھرت پور کے آر بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مردل کچاوا نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی معلومات حاصل کی۔