32

پاکستان کے پنجاب میں ڈینگو کے 159 نئے معاملے

اسلام آباد، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو بخار کے کم از کم 159 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈینگو کے نئے کیسز کی مجموعی تعداد 3,849 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور 1511 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ اس کے بعد راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بالترتیب 1004، 492، 198 اور 166 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگو کے 151 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 49 لاہور میں ہیں جب کہ 90 سے زائد پنجاب کے شہر راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں