اندور، مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقدہ ‘انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023’ میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کو بہترین ریاستی ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری موجود تھے۔
اس دوران محترمہ مرمو نے اسمارٹ سٹی سے متعلق مختلف زمروں میں 66 ایوارڈز بھی پیش کئے۔ اسی سلسلے میں مدھیہ پردیش کو بہترین ریاست کا ایوارڈ دیا گیا۔ ریاست کے شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر بھوپیندر سنگھ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
اس دوران صدر جمہوریہ محترمہ مرمو نے اندور شہر کو نیشنل اسمارٹ سٹی ایوارڈ میں پہلے انعام سے نوازا۔ اندور کو سینیٹیشن، اربن انوائرنمنٹ اور واٹرکیٹگری میں پہلا انعام ملا
