ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم دھک دھک 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔
تاپسی پنو فلم دھک دھک سے بطور پروڈیوسر ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہی ہیں۔ تاپسی پنو اس فلم کو وایاکوم 18 کے ساتھ مل کر پروڈیوس کر رہی ہیں۔ ترون دودیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فاطمہ ثنا شیخ، دیا مرزا، رتنا پاٹھک شاہ اور سنجنا سانگھی نے مرکزی کردارمیں ہیں۔فاطمہ ثنا شیخ نے فلم دھک دھک کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ، دیا مرزا اور سنجنا سانگھی نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹر میں چاروں موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔
تاپسی پنو نے فلم دھک دھک کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا میرے چار ہیرو آپ کو ایک ایسے سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہیں جسے آپ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔ فلم ’دھک دھک‘ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
