نئی دہلی، سری لنکا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر گوپال باگلے کو آسٹریلیا میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے وزارت خارجہ کے مطابق، مسٹر باگلے، جو 1992 بیچ کے انڈین فارن سروس کے افسر ہیں، اس سے قبل وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رہ چکے ہیں اور وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات تھے۔ وہ پاکستان میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔
مسٹر باگلے کو جولائی 2020 میں سری لنکا میں ہائی کمشنر بنایا گیا تھا۔ ان کی نئی تقرری کا اطلاق ان کے چارج سنبھالنے کے وقت سے ہوگا۔