44

ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتا

ہانگژو، ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم نے چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جمعہ کے روزکانسہ کا تمغہ جیتا۔
آج یہاں منعقدہ میچ میں تنوی کھنہ کو پہلےمیچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہم کو لی کا یی نے 11-8، 11-7، 12-10 سے شکست دی۔
تاہم، جوشنا چنپا نے دوسرا میچ جیت کر ہندوستان کو برابری پر پہنچا دیا، چنپا نے عالمی نمبر 24 کی کھلاڑی جے لوک ہو کو 7-11، 11-7، 9-11، 11-6، 77-8 سے شکست دی۔ لیکن انہت کی شکست کی وجہ سے ٹیم فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔
سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی اور ہندوستانی ٹیم کو کانسی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں