39

ملک کے کرکٹ اسٹیڈیموں میں جیو کی 5 جی نیٹ ورک ڈاؤن لوڈ اسپیڈ حریف ایئرٹیل سے دوگنا تیز

نئی دہلی، کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر، ملک کے کرکٹ اسٹیڈیموں میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ہونے جا رہا ہے، وہیں ریلائنس جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنا اور ووڈافون آئیڈیا سے 3.5 گنا تیز ہے۔
اوپن سگنل کی رپورٹ کے مطابق، جیو نے ہندوستانی کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہرچیک کی گئی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں جیونے بازی ماری۔ ریلائنس جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 61.7 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ وہیں ایئرٹیل 30.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے، تو ووڈافون آئیڈیا 17.7 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے مقام پر پیچھے نظر آیا۔
اوپن سگنل رپورٹ میں 5جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی ریلائنس جیو پہلے نمبر پر ہے۔ جیو کی 5جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے 25.5 فیصد زیادہ تھی۔ جیو کی اوسط 5جی ڈاؤن لوڈاسپیڈ 344.5 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایئرٹیل 274.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
قابل ذکر ہے کہ ووڈافون آئیڈیا کے پاس ابھی تک 5جی سروس نہیں ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچز ملک کے 10 اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ ان میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم جیسے نئے اسٹیڈیم سے لے کر کولکاتہ کے ایڈن گارڈن جیسے تاریخی اسٹیڈیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی، ممبئی، پونے، حیدرآباد، چنئی، بنگلور، لکھنؤ اور دھرم شالہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی میچز ہوں گے۔
کرکٹ اسٹیڈیمز میں کل اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں کانٹے کی ٹکر نظر آئی۔ ایئرٹیل کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 6.6 ایم بی پی ایس توجیو کی 6.3 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ ووڈافون آئیڈیا 5.8 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔ اوسط 5جی اپ لوڈ کے لحاظ سے ایئرٹیل اول رہا، ایئرٹیل کی اسپیڈ 26.3 ایم بی پی ایس توریلائنس جیو کی 21.6 ایم بی پی ایس تھی۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں