30

تریپورہ امن و امان کے انتظام کے معاملے میں ہندوستان میں پانچویں نمبر پر: ساہا

اگرتلہ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے کہا ہے کہ ریاست نے امن و امان کے انتظام کے معاملے میں ملک میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔
مسٹر ساہا نے یہ بات آسام- تریپورہ سرحد پر واقع باغباسا میں ریاست کے 87ویں پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے جس سے صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی طاقت میں اضافہ کرنے کے علاوہ ریاستی حکومت خواتین کے خلاف جرائم، منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام اور لوگوں کے لئے عام امن و امان، حفاظت اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے بلاتعطل کوششوں کو یقینی بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا، ’’تریپورہ میں امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہے، جو سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شمال مشرق کے لیے کی جانے والی کوششوں کی سیریز کے ساتھ، تریپورہ جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تجارت کا مرکز بن گیا ہے۔ ہمیں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔”
مسٹر ساہا نے کہا کہ گزشتہ سال نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت 750 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور 51 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کو منشیات سے پاک بنانے کے مشن کے حصہ کے طور پر اس سال یہ تعداد اوپر کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جس کے لیے ریاستی حکومت نے زیرو ٹالرینس کا موقف اپنایا۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں