17

راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

بھوپال، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے کالاپیپل میں کانگریس کی طرف سے نکالی جا رہی جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے۔

سابق وزیر جیتو پٹواری نے کل اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کالاپیپل میں 30 ستمبر کو کانگریس کی جن آکروش یاترا سے خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے آج پارٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا اور دیگر قائدین نے میٹنگ کے مقام پر پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں