36

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جکارتہ، انڈونیشیا میں بٹانگ سے 101 کلومیٹر شمال مغرب میں بدھ کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ بین الاقوامی وقت کے مطابق 5:34بجے محسوس کئے گئے۔
شروعاتی اندازوں کے مطابق زلزلے کا مرکز 5.72 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 110.19 ڈگری مشرقی طول بلد پر زمین کی سطح سے 648.7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں