36

مو بوباٹ آرسی بی کے کرکٹ ڈائریکٹر مقرر

بنگلورو، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پرفارمنس ڈائریکٹر مو بوباٹ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 سے قبل اپنا کرکٹ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
40 سالہ بوباٹ 12 برسوں سے ای سی بی کے ساتھ ہیں اور 2019 سے پرفارمنس ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں انگلینڈ نے ٹی20 انٹرنیشنل میچ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ بوباٹ اور موجودہ آرسی بی ہیڈ کوچ اینڈی فلاور پہلے انگلینڈ کے ساتھ ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور اب ایک بار پھر اکٹھے ہو کر وہ آرسی بی میں نئی ​​تبدیلیاں لانے اور اسے کامیابی کی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔
بوباٹ آرسی بی کے ساتھ ٹیلنٹ کی بھرتی اور پرفارمنسز سے جڑے منصوبوں کی نگرانی کریں گے اور مسلسل کامیابی کے لیے ایک مختلف طرح کے ٹیم کلچر اوراعلی کارکردگی کے لیے ضروری بنیاد قائم کرنے کا ہدف رکھیں گے۔
بوباٹ کی تقرری کے بارے میں جیاجیو انڈیا کے چیف کمرشل آفیسر اورآرسی بی کے چیئرمین پرتھمیش مشرا نے کہا، “ہمیں آئی پی ایل میں آرسی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر مو بوباٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ بوباٹ نے پہلے ہی ثابت کر دیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے ساتھ اسی طرح کے کردار میں کیا کیا کر سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اپنی مہارت اور برسوں کے تجربے کے ساتھ، وہ آرسی بی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔”
بوباٹ نے کہا، “میں آرسی بی میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ شامل ہونے پر پرجوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آر سی بی ایک بہت مشہور ٹیم ہے اور اس کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ تسلیم شدہ فرنچائز ٹیموں میں سے ایک ہے۔ ایسے کلب کے لیے کام کرنا بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔ مائیک ہیسن اور سنجے بانگر دونوں کے کام کو تسلیم کرنا اہم ہے، جو انہوں نے حالیہ برسوں میں فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا، “میں واقعی اینڈی فلاور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں، جنہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ وہ چارج سنبھالیں گے اور آر سی بی کو وہ کامیابی دلائیں گے جو وہ چاہتے ہیں۔ وقت آنے پر میں بھاری دل کے ساتھ ای سی بی چھوڑ دوں گا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں