60

خیبر پختونخو کے ہنگو میں مسجد کے اندر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پشاور، پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے دوآبہ تھانے کے اندر 2 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی خبر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ہنگو نثار احمد نے ڈان ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ پہلا دھماکا تھانے کے داخلی دروازے پر ہوا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی، اس کے چند منٹ بعد پولیس اسٹیشن کے احاطے میں واقع مسجد کے اندر ایک اور دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 30 سے 40 افراد دبے ہوئے ہیں۔
ہنگو اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شابراز خان نے ڈان ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا خطبہ جمعہ کے دوران ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں جب کہ عوام نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں