32

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

سری نگر، جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی(ص)کی تقریب سعید کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ جمعہ بھی ادا کی انہوں نے جموں وکشمیر مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ دفعہ370کے معاملے میں سپریم کورٹ سے جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعا کی ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صلح کار مدثر شاہ میری بھی تھے۔

نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد عمر عبداللہ بھی ہزاروں عاشقانِ رسول سمیت موئے پاک آنحضور(ص)کے دیدار سے فیض حاصل کیا۔

دریں اثناءوہاں موجودہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے حکومت کی طرف سے عید میلاد النبی(ص)کی تعطیل ایک روز قبل دیئے جانے کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ذرا سی بھی قدر نہیں۔

اگر کسی بڑے دن کی تعطیل ایک روز قبل دینا اتنا ہی آسان ہے تو پھر حکومت دیوالی کی چھٹی ایک روز قبل دے کر دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعطیل کا فیصلہ ایک روز قبل کرکے یہاں کے عوام کے دل مجروح کئے ہیں۔

الیکشن کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جب ان لوگوں (بھاجپا) میں تھوڑی سی ہمت آئے گی تب یہ لوگ یہاں الیکشن کرائیں گے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں