40

لنونراتا انویٹیشنل گولف ٹورنامنٹ میں 100 گولفرزحصہ لیں گے

لکھنؤ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اور موٹو جی پی انڈیا کی کامیاب میزبانی کے بعد اتر پردیش اب لنونراتا انویٹیشنل گولف ٹورنامنٹ کے چھٹے سیزن کی میزبانی کرے گا۔
ویونو گروپ کے زیراہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے میچ 30 ستمبر کو لکھنؤ گولف کلب میں کھیلے جائیں گے۔ ویونو گروپ کے ڈائریکٹر نتن سریواستو اور ڈائریکٹر ابھے دیپ سنگھ متی نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے اسٹیبل فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے جس میں 100 بہترین گولفرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کی رننگ ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں نیئرسٹ ٹو پن، اسٹریٹسٹ ڈرائیو اور لانگسٹ ڈرائیو کے مقابلے ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر فور بال میں ایک فاتح کوانعام بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین گولفرز کے لیے بھی ایک مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز صبح 6 بجے شروع ہوں گے۔
انڈین گولف ٹورازم ایسوسی ایشن کے صدر راجن سہگل نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے گزشتہ پانچ سیزن کا انعقاد چنڈی گڑھ، شملہ، سری نگر، پنچکولہ اور نئی دہلی میں منعقد کیا جاچکا ہے۔
کین اینڈ ایبل انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مُنیش اروڑہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی ٹرافی پورے ملک کا سفر کرکے لکھنؤ پہنچی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جس ریاست میں ٹورنامنٹ ہوتا ہے، وہاں سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے دوران تقریباً 150 لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے۔ اس موقع پر لکھنؤ گولف کلب کے کیپٹن آدیش سیٹھ اور دیگر بھی موجود تھے۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں