19

گڈکری نے مہاراشٹر میں 3695 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

نئی دہلی، سڑک و ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو مہاراشٹر کے واشم میں 3695 کروڑ روپے کے تین قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کو جوڑنے والے ضلع واشم میں 227 کلومیٹر ہائی وے نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے اکولا سے سنگاریڈی تک چار لین والی قومی شاہراہ 161 تعمیر کی گئی ہے جو دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ واشم میں تعمیراتی کام تین مرحلوں میں کیا گیا۔ اکولا سے میداشی تک ہائی وے کے پہلے حصے میں 1,259 کروڑ روپے کی لاگت سے 48 کلومیٹر سڑک بنائی گئی تھی۔ اس میں چار ایئر پول، 10 انڈر پاسز اور 85 کلورٹس ہیں۔ میداشی سے واشم تک 45 کلومیٹر کے دوسرے حصے کی لاگت 1,394 کروڑ روپے ہے اور اس میں 13 بس شیلٹر، 6 لین آر او بی اور واشم سٹی بائی پاس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1042 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پانگرے سے ورنگ پھٹا تک 42 کلومیٹر کے تیسرے حصے میں کیادھو ندی پر مین پل، کالامانوری اور اکھاڑا-بالاپور سٹی بائی پاس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں