28

جارجیا الیکشن کیس: عدالت نے شریک مدعا علیہ اسکاٹ ہال کو قصوروارقراردیا

واشنگٹن، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے جڑے جارجیا انتخابات مداخلت کیس میں شریک مدعا علیہان میں سے ایک اسکاٹ ہال کو فلٹن کاؤنٹی سپریئرکورٹ نے مجرم قرار دیا ہے۔

مسٹر ہال کو سات الزامات کا سامنا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی جیت کو الٹنے کے لیے سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک سازش کا حصہ تھے۔ مسٹر سکاٹ پر خاص طور پر کافی کاؤنٹی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔ فلٹن کاؤنٹی کے جج اسکاٹ میکافی نے جمعہ کو ان کے خلاف ہر معاملے کے لئے 12 ماہ کا پروبیشن عائد کیا، جس کے نتیجے میں مؤثر طور پر پانچ سال کی پروبیشن مدت کے ساتھ ساتھ ہر معاملے کے لیے 1000 ڈالر کا جرمانہ یعنی کل 5000 ڈالر کا جرمانہ لگایا۔ اس کے علاوہ اسکاٹ کو ووٹنگ یا انتخابی انتظامیہ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں