29

ٹیچر بھرتی گھپلہ: آئی او کو ہٹائے ای ڈی

کولکتہ، کلکتہ ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو مغربی بنگال حکومت کے تعاون سے اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ کرنے والے افسر (آئی او) کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔
عدالتی ذرائع نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ جسٹس امریتا سنہا کی سنگل بنچ نے جمعہ کو اپنے حکم میں ای ڈی کے اعلیٰ عہدیدار کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے آئی او اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر متھلیش کمار مشرا کو فوری طور پر ہٹا دیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسٹر مشرا کو تفویض کردہ کام کو فوری طور پر کسی دوسرے قابل افسر کو سونپ دیں۔‘‘
ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو تنبیہ کی کہ وہ تحقیقات کو تیز کرے اور تحقیقات کو طول نہ دے۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی افسر مشرا گزشتہ ہفتے سماعت کے دوران ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے اور عدالت نے اس کیس میں ان کے دلائل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو 3 اکتوبر کو حاضر ہونے کا نوٹس دیا تھا۔ مسٹر بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کے ایجی ٹیشن پروگرام میں حصہ لینے کے لیے 2 اور 3 اکتوبر کو نئی دہلی جائیں گے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں