28

شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپر کم دباؤ کا علاقہ شدت اختیار کررہا ہے: محکمہ موسمیات

نئی دہلی، خلیج بنگال میں جمعہ کے روز سے بننے والا کم دباؤ کا علاقہ اب واضح نشان والے کم دباؤ والے علاقے میں تیزی سے تبدیل ہوگیا ہے اور یہ شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپر برقرارہے اور اس سے متعلقہ طوفانی گردش اوسط سطح سمندر سے 7.6 کلومیٹر اوپر تک پھیلی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز یہاں ایک ریلیز میں بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ کم دباؤ کا علاقہ شمالی اڈیشہ اور اس سے ملحقہ مغربی بنگال میں مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں