لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سرکاری آئی ٹی آئی علی گنج کے پرنسپل راج کمار یادو نے بتایا کہ آئندہ تین اکتوبر کو بڑے پیمانے پر روزگار میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ میلے میں 73کمپنیوں کے نمائندوں کے ذریعہ 10039لوگوں کا انتخاب کر کے انہیں روزگار دیا جائے گا۔
ٹریننگ کاونسل اینڈ پلیسمنٹ آفسر ایم اے خان نے بتایا کہ ہائی اسکول، انٹرمیڈیٹ، آئی ٹی آئی، فروغ ہنر مندی سرٹیفکیٹ، ڈپلوما، گریجویشن، بی ٹیک یا بی بی اے، بی سی اے، ایم بی اے پاس اور 18تا45 سال کے امیدوار روزگار ملے میں شرکت کے مستحق ہونگے۔کمپنیوں کے ذریعہ تنخواہ 8ہزار سے 45ہزار روپئے فی ماہ اور دیگر سہولیات دی جائے گی ملے میں مرد اور خواتین دونوں امیدوار شرکت کرسکتے ہیں۔
خواہش مندر شخص اپنے بائیو ڈاٹا کے ساتھ متعلقہ تعلیمی سرٹیفکیٹ کو منسلک کرتے ہوئے صبح 10بجے آئی ٹی آئی علی گنج لکھنؤ احاطے میں حاضر ہوکر روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔روزگار دینے والے 73 کمپنیوں میں ٹاٹا موٹرس لمیٹیڈ، لکھنؤ، ہرو موٹر کارپ لمیٹیڈ نیمرانا، راجستھان، فروکاوا منڈ الکٹرک پرائیویٹ لمیٹیڈ، باول، ہریانہ، جئے بھارت ماروتی،احمد آباد، گجرات، لاوا انٹرنیشنل لمیٹیڈ، نوئیڈا،یاجاکی انڈیا لمیٹیڈ، بنگلور اور ہندوستان یونیلیور لمیٹیڈ، ہمیر پور قابل ذکر ہیں۔ ان کمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی لوگوں کو روزگار دیں گے۔
