60

خواتین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

سڈنی، آسٹریلیا کے سڈنی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں اتوار کو آسٹریلیا نے تالیا میک گرا کے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 60 اور ایلیسا ہیلی کی 29 گیندوں میں 56 رنز کی شاندار اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرنے اتری ویسٹ انڈیز نے ہیلی میتھیوز کے 74 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز کی بدولت 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی ویسٹ انڈیز کو چوتھے اوور میں پہلا جھٹکا لگا۔ اوپنر شبیکا غزنبی 7 گیندوں پر اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں، اس وقت ٹیم کا اسکور 22 رنز تھا انہیں ڈارسی براؤن نے بولڈ کیا۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے اسٹیفنی ٹیلر کے ساتھ محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے تیزی کے ساتھ 36 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں نے اسکور کو 90 تک پہنچا دیا۔ ٹیلر نے 20 گیندوں پر 10 رنز کی سست اننگ کھیلی۔ شیمین کیمبل نے آخری اوور میں آؤٹ ہونے سے قبل 21 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ میتھیوزنے آخر تک بیٹنگ کی لیکن وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکیں۔ انہوں نے 74 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور آسٹریلیا کو ایک چیلنجنگ اسکور دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک وکٹ لیا۔ جبکہ اسٹیفنی ٹیلر کو 10 رنز کے اسکور پر لیچ فیلڈ نے رن آوٹ کیا۔
148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات بھی خراب رہی اور تیسرے ہی اوور میں 22 کے اسکور پر اس نے بیتھ مونی کا وکٹ گنوا دیا۔ مونی نے 9 گیندوں میں 11 رنز بنائے۔ مونی کو ہنری نے ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان الیسا ہیلی اور ٹاہلیا میک گرا نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے صرف 40 گیندوں میں 85 رنز جوڑکر اپنی ٹیم کا اسکور نو اوورز میں ہی 100 کے پار پہنچادیا۔ ہیلی نے 25 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 29 گیندوں میں 56 رنز بنانے کے بعد 107 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئیں۔ ہیلی کو میتھیوز نے ہنری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ میک گرا نے 26 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ایشلے گارڈنر (13) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 42 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کرتے ہوئے 13.2 اوورز میں دو وکٹ پر 149 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ میک گرا نے 32 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے چنیل ہنری اور ہیلی میتھیوز کو ایک ایک وکٹ ملا۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے میچ میں سات گیندبازوں کا استعال کیا۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں