32

ادیتی نے گولف کے انفرادی ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا

ہانگزو، ہندوستان کی ٹاپ گولفر ادیتی اشوک نے اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ادیتی گزشتہ چار دنوں میں کھیلے گئے خواتین کے انفرادی مقابلوں میں زیادہ تر طلائی تمغوں کی دوڑ میں تھیں، لیکن آج وہ اپنی کارکردگی کو جاری نہیں رکھ سکیں۔ وہ 16 ویں ہول پر ڈبل بوگی کی وجہ سے پیچھے ہو گئیں اور انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔

ادیتی نے آج کے دن کا آغاز ٹاپ پوزیشن پر کیا تھا لیکن تھائی لینڈ کی یوبول ارپیچیا نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پول پوزیشن پر پہنچ کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ وہیں جنوبی کوریا کی ہیونجو یو کو کانسے کا تمغہ ملا۔

اس چاندی کے تمغے کے ساتھ ہی ادیتی اشوک ایشیائی کھیلوں میں گولف کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔

کیٹاگری میں : Sports

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں