42

مضبوط معاشی اعداد و شمار سے مارکیٹ میں اچھال، نفٹی پہلی بار 20 ہزارکے پار

ممبئی غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پرجولائی میں صنعتی پیداوار میں اضافہ اور اگست میں خوردہ مہنگائی کم ہونے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل نویں دن بھی تیزی رہی اور نفٹی پہلی بار 20 ہزارپوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 245.86 پوائنٹس بڑھ کر 67466.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 76.80 پوائنٹس مضبوط ہوکر پہلی بار 20 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 20070 پوائنٹس پررہا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 32147.31 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.85 فیصد اچھل کر 37296.78 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3784 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2177 میں خریداری جب کہ 1480 میں فروخت اور 127 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 31 کمپنیاں سبز جب کہ 19 سرخ نشان پر رہیں۔
اگست میں خوردہ مہنگائی کم ہو کر 6.83 فیصد رہ گئی۔ وہیں جولائی میں صنعتی پیداوار بڑھ کر 5.7 فیصد ہوگئی۔ اس سے پرجوش سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری کی وجہ سے بی ایس ای میں انڈسٹریلز، آئی ٹی، آٹو، سروسز اور کیپٹل گڈز کی 0.52 فیصد کی گراوٹ کے علاوہ بقیہ 15 گروپس میں تیزی رہی۔ اس دوران، ٹیلی کام 2.62، کموڈٹیز 0.96، سی ڈی 0.14، انرجی 1.19، ایف ایم سی جی 0.37، فنانشل سروسز 0.62، ہیلتھ کیئر 0.49، یوٹیلٹیز 0.47، بینکنگ 0.89، کنزیومر ڈیوربلز 1.24، میٹل 1.04، تیل اور گیس 0.13، پاور 0.13، ریئلٹی ی 0.65 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.17، جرمنی کا ڈیکس 0.67، جاپان کا نکئی 0.21، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.09 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.45 فیصد گر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں