25

وزیراعظم مودی نے سابق صدر کووند کو ان کی 78ویں سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ان کی 78 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا ”سابق صدر مسٹر رام ناتھ کووند جی کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔
ان کی مثالی قیادت اور قوم سے لگن نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی حکمت اور عاجزی ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہے گی۔
مسٹر مودی نے کہا کی ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہیں” ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں