31

“یشسوینی” کے ساتھ کراس کنٹری مہم

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت ناری شکتی کے تحت سنٹرل ریزرو پولیس فورس – سی آر پی ایف – یشسوینی کی 150 خواتین موٹر سائیکل سواروں کی کراس کنٹری ریلی کا انعقاد کر رہی ہے، جو سری نگر، شیلانگ اور کنیا کماری سے شروع ہوکر گجرات کے ‘کیواڈیا اسٹیچو آف یونٹی’ پر ختم ہوگی۔
وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کل ملاکر 150 خواتین سی آر پی ایف افسران 3 اکتوبر کو کراس کنٹری ریلی کے لیے روانہ ہوں گی۔
یہ ریلی تقریباً 10,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، جو 15 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔ مجموعی طورپر 150 خواتین سی آر پی ایف افسران، جنہیں تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے، کراس کنٹری ریلی میں حصہ لیں گی۔ یہ خواتین افسران 75 رائل اینفیلڈ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر جموں و کشمیر کے سری نگر، میگھالیہ کے شیلانگ اور تمل ناڈو کے کنیا کماری سے اپنے سفر کا آغاز کریں گی اور آخر میں 31 اکتوبر کو گجرات کے ایکتا نگر (کیواڈیا) میں واقع اسٹیچو آف یونٹی پہنچیں گی۔
ریلی کے دوران راستے میں کئی اضلاع میں مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں “بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ” سے متعلق گروپوں کے ساتھ بات چیت بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں