32

مودی 2 اکتوبر کو گوالیار اور 5 اکتوبر کو جبل پور میں ہوں گے: وشنودت

بھوپال، وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر کو گوالیار اور 5 اکتوبر کو جبل پور میں ہوں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے دورے پر ہوں گے۔ مسٹر مودی 2 اکتوبر کو گوالیار اور 5 اکتوبر کو جبل پور میں ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دورہ گوالیار کے دوران مودی ریاست میں 19 ہزار کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اور 5 اکتوبر کو جبل پور کے اپنے دورے کے دوران وہ 12 ہزار روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور بھومی پوجن کریں گے۔
مسٹر شرما نے کہا کہ گوالیار میں وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان 2 اکتوبر کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گریہ پرویشم پروگرام – دیہی، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 1355 مکانات اور دیگر یونٹوں کا افتتاحی پروگرام – شہری، گوالیار اور شیوپور میں جل جیون مشن کے تحت ضلع کے 3 واٹر سپلائی پروجیکٹوں اور 6 نیشنل ہائی وے تعمیراتی پروجیکٹوں (کل لمبائی 145 کلومیٹر) کا بھومی پوجن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ مدھیہ پردیش کے 9 شہروں ودیشا، بیتول، کٹنی، برہان پور، نرسنگھ پور، دموہ، آگر مالوا، شاہجہاں پور اور گوالیار میں 50 بستروں کے ساتھ کریٹیکل کیئر یونٹ کے تعمیراتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی ریاست مدھیہ پردیش میں دہلی-وڈودرا ایکسپریس وے، مالان پور گوالیار میں انڈین آئل کارپوریشن پلانٹ، رتلام ٹرمینل، اجین شہر میں انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ، گوالیار میں اٹل بہاری واجپائی معذور اسپورٹس ٹریننگ سینٹر، آئی ٹی آئی کا دورہ کریں گے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں