33

اجے ماکن کانگریس کے نئے خزانچی

نئی دہلی، کانگریس نے سینئر لیڈر اجے ماکن کو پارٹی کا نیا خزانچی مقرر کیا ہے۔
یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر ماکن سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگے نے اب تک پارٹی کے خزانچی کے طور پر خدمات انجام دینے والے سینئر لیڈر پون کمار بنسل کے تعاون کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں