میکسیکو سٹی، میکسیکو کی جنوبی سرحدی ریاست چیاپاس میں کیوبا کے 27 شہریوں کو لے جانے والا کارگو ٹرک الٹ گیا۔ جس سے اس میں سوار 10 خواتین کی موت ہو گئی اور 17 دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔
نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح سویرے پیجیجیاپان-ٹونالہ ہائی وے پر ساحلی علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، وہ اچانک ٹرک پر کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں میں سے 16 کو پیجیجیاپان شہر کے اسپتال میں داخل کرایا ہے اور دیگر کو ہوئکسٹلہ شہر منتقل کیا۔ میکسیکو کا راستہ امریکہ پہنچنے کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے عام ٹرانزٹ روٹ ہے۔