حیدرآباد جاریہ سال کا آخری چاند گہن 28اکتوبر کو ہوگا۔یہ چاند گہن جس کا مشاہدہ حیدرآباد میں بھی کیاجاسکے گا،توقع ہے کہ 11.31بجے شب ہوگا۔یہ گہن 29اکتوبر کو 1.08منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام 3.56بجے ہوگا۔ماہرین فلکیات کی اطلاعات کے مطابق توقع ہے کہ حیدرآباد میں 28اکتوبر کی شب 54فیصد اوسطا ابرہوگا۔چاند گہن کے علاوہ 14اکتوبرکو سورج گہن ہوگا تاہم ہندوستان میں یہ نظرنہیں آئے گا۔
