20

مرکز ملک گیر ذات کا سروے کرے گا: جنتا دل (یو)

نئی دہلی، جنتا دل (یونائیٹڈ) نے پیر کو بہار میں ’ذات پر مبنی سروے‘کی رپورٹ کا استقبال کیا اور مرکزسے اسی طرح پورے ملک میں ذات پات پر مبنی سروے کراکر ہرشہری کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

بہار میں حکمراں اس پارٹی نے ریاست کی ذات پات پر مبنی سروے رپورٹ جاری ہونے کے بعد یہ مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن آفاق احمد خان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ سروے رپورٹ ’بہار حکومت کو سب کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گی۔‘ انہوں نے مرکزی حکومت سے اسی طرح کا ملک گیر سروے کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ ہر شہری کو ’مساواتی ترقی‘ کو یقینی بنایا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پارٹی لیڈر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کایہ خواب ہے کہ تمام شہریوں کی یکساں ترقی ہو۔

پٹنہ بہار میں حکومت کی طرف سے ترقیاتی کمشنر وویک کمار سنگھ نے آج یہاں سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس میں بہارذات کے سروے کے اعداد و شمار جاری کئے۔

بہار کاسٹ سروے رپورٹ کے مطابق ریاست کی کل آبادی میں 36.01 فیصد انتہائی پسماندہ طبقات، 27.12 فیصد پسماندہ طبقات سے، 19.65 فیصد درج فہرست ذاتوں سے اور 1.68 فیصد درج فہرست قبائل سے اور 15.52 فیصدانریزرو طبقہ کے ذات کے لوگ ہیں۔

غور طلب ہے کہ جنتا دل (یو) بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کا طویل عرصے تک چلنے والا ساتھ چھوڑکر اب بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جی ڈی) کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں