36

دہلی-این سی آر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

منگل کو نئی دہلی، دہلی اور قومی راجدھانی خطہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 2.51 پر محسوس کیے گئے اور تقریباً ایک منٹ تک جاری رہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اتراکھنڈ اور ہریانہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا جو زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں