24

مظفر پور: باگمتی ندی میں کشتی الٹنے سے 16 بچوں کے ڈوبنے کا خدشہ

مظفر پور، بہار میں مظفر پور ضلع کے بینی آباد پولس چوکی (او پی) علاقے کے مادھوپتی گھاٹ پر دریائے باگمتی میں ایک کشتی الٹنے سے 16 بچوں کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔
مظفر پور ایسٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہریار اختر نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی میں 33 بچے سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی دریا کے تیز بہاؤ کی زد میں آ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے اب تک 17 بچوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ جن بچوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس اور عام انتظامیہ کے اہلکار ریسکیو اور ریلیف ٹیموں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں