منیلا، شمالی فلپائن کے صوبے کاگیان میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:35 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر پر 6.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز کاگیان شہر کے ایک جزیرے کے گاؤں دلوپیری سے تقریباً 22 کلومیٹر شمال مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ آفٹر شاکس ہوں گے لیکن ٹیکٹونک زلزلے کے بعد کوئی نقصان نہیں ہوا۔
