نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی (آپ) کے کارکنوں نے جمعرات کو دارالحکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب احتجاج کیا۔ اس سے پہلے دن میں، دہلی کے وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ ای ڈی گزشتہ 15 مہینوں سے مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائے کہ مسٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے میں کتنی رقم برآمد ہوئی ہے۔
