25

متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ریاستی حکومت بلڈوزر چلا رہی ہے: اکھلیش

پرتاپ گڑھ، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش سنگھ نے آج کہا کہ اتر پردیش کی حکومت اور اس کے اہلکار متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، وہ انہیں بلڈوزر کی دھمکی دے کر ان کی آواز کو خاموش کراتے ہیں، دیوریا واقعہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اگر دیوریا میں وقت پر انصاف مل جاتا تو اتنا بڑا قتل عام نہ ہوتا اور اس کے ذمہ دار افسران کو سزا ملنی چاہئے۔حکومت بلڈوزر لے کر ناانصافی کر رہی ہے اور ڈکٹیٹر شپ کر رہی ہے آمریت زیادہ دیر نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت زیرو ٹالرنس پر فخر کرتی ہے لیکن جرائم، بدعنوانی اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کو فرضی مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جا رہا ہے۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں