14

ممبئی میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک، 39 زخمی

ممبئی: ممبئی کے گورگاؤں میں جمعہ کی صبح ایک عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں سات افراد جھلس کر ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔آگ محکمہ کے ذرائع کے مطابق آزاد میدان کے قریب ایم جی روڈ پر واقع جئے بھوانی بلڈنگ میں علی الصبح تقریباً 3 بجے آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے 7 افراد جھلس کر ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔ممبئی۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک آگ میں زخمی ہونے والے کل 46 افراد میں سے 7 کی موت ہو چکی ہے اور 39 کو ایچ بی ٹی اور کوپر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے دکانیں، اسکریپ میٹریل، کھڑی دو پہیہ گاڑیاں اور فور وہیلر، میٹر کیبن، چیتھڑے، پلائیووڈ اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے صبح 6:54 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کیٹاگری میں : state

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں