کینبرا، آسٹریلیا کے شمالی علاقے کے جنگلات میں لگی زبردست آگ سے نمٹنے کے لیے اضافی فورسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
چیف فائر کنٹرول آفیسر ٹونی فلر نے بدھ کی رات ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ آگ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے لگی ہوئی ہے اور اب ٹیننٹ کریک کے قصبے کی طرف پھیل رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے جنوبی آسٹریلیا سے واٹربامبرس اور فائر فائٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
مسٹر فلر نے کہا کہ آگ نے ڈارون سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر جنوب میں این ٹی کے بارکلی علاقہ میں دس ہزار مربع کلومیٹر اراضی کو جلا کر خاک کردیا اور پچاس کلومیٹر فی گھنٹے سے زائد تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مغرب کی طرف ٹیننٹ کریک کی طرف بڑھ رہی ہے۔