22

میزائل حملے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق

روس نے مشرقی یوکرین میں ایک بار پھر زبردست میزائل حملہ کیا ہے۔اس میں ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین پر روس کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ ایک روز قبل بھی اسی علاقے میں روس نے ڈرون حملہ کیا تھا جس میں 51 افراد مارے گئے تھے۔

یہ حملہ جمعہ کے روز یوکرین کے خارکیف میں کیا گیا۔ روس کے اس میزائل حملے میں ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق اور دو درجن افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یوکرائنی حکام نے کہا ہے کہ دھماکے سے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح ہونے والے حملے کے بعد ہنگامی ٹیموں کو عمارت کے ملبے سے بچے کی لاش کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا اور ایک عمارت سے چند میٹر کے فاصلے پر ہونے والے دھماکے سے سڑک پر ایک بڑا گڑھا پڑ گیا۔ اس طرح، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے سڑک پر ملبہ بکھر گیا اور قریبی عمارتیں سیاہ ہو گئیں اور ان کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں